جی این این سوشل

دنیا

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ کا دورہ پاکستان، سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان

پاکستان میں سیلابی صورتحال نے تبای مچا دی ،عظیم انسانی سانحے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ کا دورہ پاکستان، سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متثرین کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین افراد کی مدد کے لئے مجموعی طور پر تیس ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اقراء خالد پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے لئے کینیڈا کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ منسٹر اور دیگر دو اراکین پارلیمنٹ شفقت علی اور سلمٰی زاہد کے ساتھ پاکستان آئی ہیں۔
اقراء خالد کا تعلق یوں تو بہاولپور سے ہے، لیکن بچپن میں والدین کے ساتھ کینیڈا منتقل ہو گئیں۔ انکا تعلق کینیڈا کی لبرل پارٹی سے ہے اور وہ تیسری بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن بنی ہیں۔

اقراء خالد کہتی ہیں کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی بے حد تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونتی سے وابستہ افراد نے انہیں کالیں کیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں اس مسئلے کو اٹھایا اور عطیات اکٹھے کئے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں موجود ہر پاکستانی پریشان ہے اور انہیں کہتا ہے کہ کینیڈا کو پاکستان کے سیلا متاثرین کے لئے کچھ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے تیس ملین ڈالرز دے گی۔ اس امداد میں سے 11 فیصد ایمرجنسی ریلیف کوششوں کے لئے استعمال ہونگے اور 14 فیصد بحالی کی مد میں دئیے جا رہے ہیں۔

اقراء خالد نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے چاروں صوبوں میں مختلف طبقات سے ملاقاتیں کیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کر کے بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ،، پاکستانی سخت ترین حالات کا مقابلہ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستانیوں کو داد دینا چاہتی ہیں کہ ،، حالات کا مقابلہ کرنے میں یہ لوگ کتنے شاندار ہیں۔ بحرانوں کے باوجود انکے چہرے پر امید رہتی ہے۔ عزم و ولولہ رہتا ہے کہ وہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال معمول سے ذیادہ مون سون بارشوں نے پاکستان کے طول و عرض میں تباہی مچا دی، لگ بھگ ایک تہائی ملک پانی میں ڈوب گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چودہ جون سے اب تک سیلاب سے لگ بھگ پندرہ سو ساٹھ افراد جاں بحق ، بارہ ہزار آٹھ سو پچاس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے اب تک انیس لاکھ اناسی ہزار چار سو پچاسی گھر سیلابی پانی کی نذر ہو گئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا گزر بسر ذراعت اور لائیو سٹاک پر منحصر ہے۔ نو لاکھ تہتر ہزار چھ سو بتیس مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے۔

دنیا

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن  نے  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کابتانا ہے کہ  حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر  ووٹ کاسٹ کرےگا، روایتی طور پر  پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستانی نژادنحمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، پولیس نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو جمع کرا دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت نہ ملنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں دہشتگردی کی واردات ہوچکی ہیں اور مزید دہشتگردی کے الرٹس ہیں، اس لیے عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راؤ سیف اللہ نے موقف دیا کہ دہشتگردی کے خطرات ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ بھی آئی ہے، ملیر میں ایک دھماکا بھی ہو چکا ہے اور مزید تھریٹس بھی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا، بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے انہیں جلسہ کرنے نہیں دینا اور یہی ان کا بھی گمان ہے۔ کب تک یہ معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیں گے؟

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایک مہینہ کا وقت بتایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ 2 روز پہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ان کو بھی بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں، آپ اپنے دفاتر میں بیٹھیں۔ آپ بتائیں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر آپ نے کیا کارروائی کی، کیا ڈنڈے برسائے، رینجرز کا استعمال کیا۔ اپنے بڑوں سے بات کریں، اتنا ظلم نہ کریں، ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو ہم آپ کا ساتھ دیں۔ یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں، یہ نہ ہو کہ کوئی واقعہ ہو جائے تو یہ آپ کے کھاتے میں ڈال دیں گے۔ ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل آپ کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔ آپ بھی ضد نہ کریں اور ایک ہفتہ مزید دیکھ لیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll