ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی لوگ نئے فون خریدنے کے لیے پُرجوش تھے تاہم چند صارفین کی جانب سے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایتیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔


ایپل فون سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ’9 ٹو 5 میک’ کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کئی صارفین کے ساتھ آئی فون 14 پرو کے کیمرے میں مسئلہ ہے۔
موبائل صارفین نے شکایت کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ کے استعمال کے دوران موبائل سے میکینکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رُک جاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ آٹو فوکس اور فوکس میں بھی مسائل ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور ریڈٹ استعمال کرنے کے دوران ‘لائک’ کے بٹن سے متعلق بھی کئی شکایات رپورٹ ہوئیں، متعدد صارفین نے ان مسائل کی ویڈیو بھی شئیر کی تھی۔
ایک صارف نے شکایت کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘اسنیپ چیٹ’ استعمال کرتے وقت موبائل فون سے آوازیں آرہی تھیں۔
So uh, we’re having some issues with the 14 Pro Max camera pic.twitter.com/7HH1wLFjdF
— Luke Miani (@LukeMiani) September 16, 2022
اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہوئے انہیں کیمرے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ایپل کے ترجمان انگاڈجٹ کا کہنا تھا کہ ‘نئے آئی فون سے متعلق درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، ہم اس مسئلے کو اگلے ہفتے جلد حل کرلیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہارڈ ویئر کے بجائے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہے۔ ایپل فون سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ نے اس بات کی نشان دہی کی ہے کہ صارفین کو یہ مسائل تب درپیش ہوتے ہیں جب وہ ایپل فون کی ایپ استعمال کرنے کے علاوہ دوسری کمپنیوں کی ایپ یا تھرڈ پارٹی ایپ استعمال کرتے ہیں،
دراصل ایسی ایپ آئی فون 14 پرو کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم میں ٹھیک طرح سے کام نہیں کرسکتی، جس کی وجہ سے موبائل فون سے میکینکل آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔
اسنیپ چیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم صارفین کی شکایات حل کرنے کے لیے ایپل کے ساتھ براہ راست کام کررہے ہیں، آئی فون 14 سافٹ وئیر کے ساتھ کیمرہ چند صارفین کے لیے کام نہیں کرتا’۔
انگاڈجٹ نے ان مسائل پر تبصرہ کرنے کے لیے ٹک ٹاک اور میٹا سے بھی رابطہ کیا۔

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 11 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،پولنگ کب ہو گی؟
- 16 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 15 گھنٹے قبل

71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے،فیلڈ مارشل
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل











