Advertisement
تفریح

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو انتقال کرگئے 

ممبئی : بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں چل بسے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 21st 2022, 3:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو انتقال کرگئے 

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو علاج کے دوران وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راجو شری واستو کا شمار  بھارت  کے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں ہوتا ہے ، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔  وہ بگ باس سیزن تھری کا بھی حصہ رہے ہیں۔

Advertisement