میٹا جیسے اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کیلئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے : وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گذشتہ عرصہ کے دوران پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے بڑی ترقی کی ہے، میٹا جیسے اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کیلئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔


ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے منگل کو ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 125 ملین روپے امداد دینے پر میٹا کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے آزمائش کا وقت ہے اور یہ عطیہ سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد مکمل بحالی اور تعمیرنو کا کام نجی شعبے کے تعاون کے بغیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے انہیں بتایا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کاروبار دوست ماحول اور وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے میٹا پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔
نک کلیگ نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میٹا کی پاکستانی ٹیم مکمل طور پر پاکستانی پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔
انہوں نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں میٹا کے جاری روابط اور استعداد کار میں اضافہ کے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کو تلاش کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago





