جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا : محکمہ موسمیات

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا : محکمہ موسمیات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کے مطابق  جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا ۔  25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ 

پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔ یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

خیال رہے کہ چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جائے تو یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے اور یوں سورج کو گرہن لگ جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں چاند زمین کی سطح پر اپنا عکس ڈال دیتا ہے۔

 

پاکستان

حکومت کی جانب سے پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات

مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی جانب سے پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات سامنےآگئے، مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل ہوں گی جبکہ وفاقی حکومت آئین کی شقیں 51، 63، 175 ، 187، 195 میں ترامیم بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہیں، آئینی ترامیم میں بلوچستان کی نشستیں 65سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، محرف اراکین اسمبلی کی اوتھ سے متعلق بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے ۔

بل کے مطابق آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے، آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

اسی طرح ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹراسفر کرنے کی تجویز ہے،مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافہ نہیں کیا جائےگا، آئندہ چیف جسٹس کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے گا جس کے تحت سینئر ترین 5 ججز میں سے کوئی ایک آئندہ چیف جسٹس تعینات کیاجائےگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز میں سے چیف جسٹس لگائے گی، آئینی عدالت کے باقی چار ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے پانچ سینئر ججز کا پینل وزیراعظم کو بھیجوانے کی تجویز دی گئی ہے ،پانچ سینئر ججز میں سے کسی ایک کو وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرسکیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کےلئے جوڈیشل کمیشن کیساتھ اکھٹا کردیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کے اکھٹا ہونے کے بعد ہائی کورٹس کے ججز میں سے پہلے پانچ ججز میں کسی ایک کو چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری لی جاسکے گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آئینی عدالت کے لئے الگ سے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقررہوگا، وفاقی حکومت آئینی عدالت میں کل پانچ ججز کام کریں گے، ہائیکورٹس کے ججز کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں تبادلے بھی مسودے کا حصہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل

راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک دلت برادری سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو مبینہ چوری کے الزام میں برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں لڑکے کو تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے بعد کچھ افراد نے مل کر لڑکے کو برہنہ کرکے اس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی۔

پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی اور متاثرہ لڑکے کے گھر جا کر اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک کامیڈی شو میں گیا تھا جہاں اس کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی

وفد مولانافضل الرحمان کو مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی

آئینی ترامیم کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد،  باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔

خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد  پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔

پی ٹی آئی وفد میں شبلی فراز، عمر ایوب اور اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وفد مولانافضل الرحمان سے آئینی ترامیم کےمجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کرےگا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll