جی این این سوشل

تفریح

گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں 

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ ناہید اختر آج 66 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلوکارہ ناہید اختر نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کی معروف  اور خوبصورت گلوکارہ ناہید اختر 1954ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں ۔ نوجوانی ہی میں اپنے شوق کے  باعث ریڈیو پاکستان ملتان سے گلوکاری کا آغاز کیا ۔ 1970ء میں پی ٹی وی کے پروگرام لوک تماشا  میں حصہ لیا ۔  وہاں پہ ان کا گایا ہوا گیت ’’مینوں سوڈا واٹر لے دے وے روز بالما کہندی‘‘ بہت مقبول ہوا۔

ثقافتی پروگرام کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے والی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا۔  فلم ’’ننھا فرشتہ‘‘ کے نغمے’’دل دیوانہ دل‘‘ نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ کیا لیکن فلم ’’شمع‘‘ کے گیت ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔

1991 میں ناہید اختر نے معروف ڈرامہ نگار آصف علی پوتا سے شادی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کی خوبصورت آواز سے بالی ووڈ والے بھی متاثر ہوئے اور انہوں نے ناہید اختر کے گائے ہوئے کئی گیتوں کو اپنی فلموں میں کاپی کیا ۔

ناہید اختر کے مقبول ترین نغموں، غزلوں اور ملی نغموں کی ایک طویل فہرست ہے ، ان کے چند گیت اور غزلیں  بے پناہ مقبول ہوئیں جن میں تو میرے ساتھ ساتھ رہے تو جدا نہ ہو ، یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم کہانی محبت کی زندہ رہے گی ، آئے موسم رنگیلے، کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی ، تیری الفت میں صنم،شب غم مجھ سے مل کر ایسے روئی ، چھاپ تلک سب چھین لی رے موسے نینا ملائی کے،شامل ہیں ۔

موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2007 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملا اور 1974، 1975 اور 1985 میں نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

جرم

واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق

یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی چمڑ اچورنگی پر مبینہ طور پر فائرنگ ہوئی ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئےہیں ۔

پولیس روایتی طریقے سے سستی کا شکا ر ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت ہی باپ بیٹی کی موت کا سبب بنی ہے ،چوروں کی بندوقیں 15 منٹ کراچی پولیس کو للکارتی رہیں لیکن پولیس ہمیشہ کی طرح غفلت کا شکار رہی جس کے باعث باپ بیٹی چل بسے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پش آیا ، ملزمان موٹر سائیکل پر تھے، ملزمان  فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔

یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔

 

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال  مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ  دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے

تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll