Advertisement

پانچواں ٹی 20 : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپانچواں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 29th 2022, 12:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پانچواں ٹی 20 : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان سیریز  2-2 سے برابر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 201 واں ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement