سوئی ناردرن گیس کو مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6،887 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع
سوئی ناردرن گیس کا مالی سال 2021-22ء کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے تاریخی منافع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے 31 دسمبر 2021ء اور 31 مارچ 2022ء کو ختم ہونے والی مدت کے لیے کمپنی کی تاریخ کے بلند ترین ششماہی اور نو ماہی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6،887 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا گیا ۔ گزشتہ برس اسی مدت میں کمپنی کو 5،917 ملین روپے کے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 33۔9 روپے کے منافع فی حصص کے مقابلے میں 86۔10 روپے کا منافع فی حصص حاصل ہوا۔
مالی سال 22-2021ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے 9،437 روپے کے بعد از ٹیکس کا منافع ہوا۔ گزشتہ برس اسی مدت میں کمپنی کو 8،939 روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ برس اسی مدت میں 14.09 روپے کے منافع فی حصص کے مقابلے میں 14.88 روپے کا منافع فی حصص حاصل ہوا۔ کمپنی کی جانب سے مالی سال 22-2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 25 فیصد کے درمیانی کیش ڈیوڈنڈ بھی تجویز کیا گیا۔
کمپنی کے منافع میں یہ تاریخی اضافہ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی کی قیادت میں یو ایف جی میں کمی کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد سے ممکن ہوسکا۔ یہاں یہ واضح کرنا ضرورری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کو حجم اور شرح دونوں اعتبار سے یو ایف جی کمی میں کامیابی حاصل ہوئی۔ مالی سال 22-2021ء کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران یو ایف جی 15،011 ایم ایم سی ایف (7.56 فیصد) اور 24،755 ایم ایم سی ایف (8.45 فیصد) سے بالترتیب 13،286 ایم ایم سی ایف (7.22 فیصد) اور 21،248 ایم ایم سی ایف (7.79 فیصد) تک کم ہوگئی۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں سوئی ناردرن گیس کا ہر قسم کی مشکلات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے مذکورہ مالی نتائج کے حصول میں کمپنی انتظامیہ اور ملازمین کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل سپورٹ کے بغیر ان نتائج کا حصول ناممکن تھا۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے مزید کہا کہ کمپنی منافع کو درپیش ممکنہ خطرات میں کمی کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ساتھ ہی کمپنی کو استحکام پذیر مستقبل دینے کے لیے بزنس کے نئے مواقع بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور ملازمین کی محنت سے کمپنی بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرتی رہےگی۔

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 16 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 13 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 17 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 13 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 17 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 13 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 13 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل