جی این این سوشل

تفریح

سلمان خان کو گہرا صدمہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ساگر پانڈے 50 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سلمان خان کو گہرا صدمہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے دوست ساگر پانڈے کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

انہوں نے 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہلی بار شوٹنگ کے دوران ’سلمان خان‘ کردار ادا کیا تھا۔ساگر پانڈے نے کئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران سلمان کے مختصر کردار نبھائے جن میں ٹیوب لائٹ، دبنگ، دبنگ ٹو، اور دبنگ تھری شامل ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنے دوست کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ دبنگ خان نے ’ساگر پانڈے کا ہیش ٹیگ اور ساگر بھائی بھی لکھا۔‘

ساگر پانڈے نے کچھ ٹی وی شوز میں بھی کام کیا تھا جبکہ ان کی آخری رسومات اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر پرتاپ گڑھ میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلموں ’ٹائیگر تھری‘ اور کسی کا بھائی کسی کی جان، شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

دنیا

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، مشیر برائے امریکی قومی سلامتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا نے اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے دو مرکزی اسپتالوں النصر اور الشفاء میں اجتماعی قبریں برآمد ہونے پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب چاہیے، ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک روز پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی غزہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مزید معلومات کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النصر اور الشفاء اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور اس کارروائی میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان اسپتالوں سے سیکڑوں لاشیں ملی ہیں جن میں سے متعدد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کچھ برہنہ تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس کی وردی پہنےپاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھاناچاہتے ہیں۔ 
چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا باعث فخر ہے، پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کی وردی پہنے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اس لئے معاف کر دیتی ہیں، ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لئے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹےڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹےڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹے ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا۔

 خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کے تناظر میں  مسلم دنیا سے باہر کی متعدد بااثر شخصیات نے عقیدہ قبول کیا، ایسی ہی ایک قابل ذکر شخصیت جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے وہ ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔

27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll