علاقائی
حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، 10افراد جاں بحق
حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 10افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں مانجھند کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد اشرف، عتیق الرحمان اور اجمل، جاوید، حسنین، عظمہ، نورین، راشد، طارق اور پہلوان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی سے پنجاب جارہی تھی، جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے۔
کھیل
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،بابر اعظم کپتان اور شاداب نائب کپتان کو برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان(وکٹ کیپر بلے باز)، حارث روف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر جبکہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے کیونکہ بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بائولر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گوہیں کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور فتح یاب ہو کر آئے۔ حسن علی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح نسیم شاہ انجرڈ ہوئے، دوسری چیز یہ ہے کہ فاسٹ بائولر میں انجریزجس طرح حسنین بھی زخمی ہیں، ڈاکٹرز نے ان کے ٹخنے کا بھی آپریشن کیا ہے، احسان اللہ کی بھی کہنی کا آپریشن ہوا ہے۔
کھیل
آئی سی سی کرکٹ نے ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت 10 ٹیمیں شریک ہیں، 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی انعامی رقم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کی مد میں دی جائے گی ۔
فائنل کی رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی ۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2023 کی انعامی رقم کااعلان کر دیا گیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/5qJHlHBFY0
— GNN (@gnnhdofficial) September 22, 2023
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔
ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔
پاکستان
پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے مالی نقصان کے باعث شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ریلوے ذرائع

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک حالیہ فیصلے میں مشہور شالیمار ایکسپریس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ریلوے حکام کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس، جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور کو کراچی سے ملاتی ہے۔
تاہم، یہ سروس مبینہ طور پر کافی مالی خسارے میں کام کر رہی ہے۔
پاکستان ریلوے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ریونیو پیدا کرنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سروس کو روزانہ تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
-
تفریح ایک دن پہلے
بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا کی حادثاتی موت
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
دنیا ایک دن پہلے
اگر ایران ایٹمی طاقت بنا تو ہم بھی ایسا کریں گے: سعودی ولی عہد
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑپھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
-
دنیا 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان سے یونان کیلئے ڈنکی کا سفر، مسافر کی زبانی