کرائسٹ چرچ :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کےمطابق 11 بجے شروع ہوا ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری جب محمد وسیم کی گیند پر فِن ایلن انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ فِن ایلن نے 13 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ڈیون کانوے کے آؤٹ ہونے کی صورت میں 11ویں اوور میں ہوا جب وہ محمد نواز کی گیند پر حیدر علی کے پاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ڈیوں کونوے نے 36 رنز بنائے۔ 13ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے چوتھے بیٹر کین ولیمسن تھے جنہیں محمد نواز نے کلین بولڈ کیا۔ کین ولیمسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی چوتھی وکٹ 18ویں اوور میں گری جب گلین فلپ نے شاہنواز دھانی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا لیکن وہ آصف علی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ گلین فلپ 18 رنز بنا سکے۔
اس کے بعد 19ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے دو بیٹرز جیم نیشام اور مائیکل بریس حارث رؤف کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔ جیم نیشام 5 رنز بنا کر جبکہ مائیکل بریس صفر پر پویلین لوٹے۔
حارث رؤف کے اسی اوور کی آخری گیند پر مارک چیپمین محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین نے 32 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو آٹھواں نقصان اش سودھی کی وکٹ گرنے کی صورت میں ہوا جنہیں محمد وسیم نے میچ کے آخری اوور میں بولڈ کیا۔
قومی اسکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔
پاکستان ٹیم سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں 11 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ فائنل سے قبل اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 2 گھنٹے قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- ایک گھنٹہ قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 16 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 17 منٹ قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 17 گھنٹے قبل
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 28 منٹ قبل
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 2 گھنٹے قبل