اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کی مدد میں کوئی سیاست نہیں کی جا رہی ہے، بلا امتیاز مدد کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق این ایف آر سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے متاثرین میں رقوم تقسیم کی ہیں ، سیلاب میں 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، زخمیوں کی بھی مالی امداد کی جا رہی ہے، متاثرینِ سیلاب میں 66 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں ۔ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جا رہے ہیں، یہ رقم تمام متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والی امداد این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی گئی، 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہونے ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کو ضرورت کی تمام اشیاء فراہم کی گئیں، ان میں شفاف انداز سے رقوم اور امداد تقسیم کی گئی ، ابھی بھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی کھڑا ہے، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب حکومت اس پر سیاست نا کریں ، کے پی نے درخواست کے باوجود کہا کہ ہمیں شراکت نہیں چاہیئے، یہ ہم سب کا سانجھا ملک ہے ، وفاق اکائیوں سے ملتی ہے، جو اشیاوفاقی حکومت نے خریدی وہ چاروں صوبوں میں تقسیم کی گئی ، دوست ممالک سے جو کچھ بھی آیا وہ چاروں صوبوں میں تقسیم کیا گیا ، سردیوں میں چین سے ونٹر ٹینٹ آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فصلوں کی بجائی پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں ، سیلاب کے بعد خدشہ ہے کہ گندم کی پیداوار طلب سے کم ہو سکتی ہے، گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 19 hours ago

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 16 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 15 hours ago

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 19 hours ago

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 17 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 18 hours ago

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 19 hours ago

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 18 hours ago

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 13 hours ago

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 16 hours ago

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 19 hours ago

.jpg&w=3840&q=75)




