فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی تازہ تصویر جاری کر دی
عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے،ملک بھر میں نکلنے والے شہریوں کے شکر گزار ہیں۔فواد چوہدری


الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا تاہم عمران خان اس تمام صورتحال میں مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی تازہ تصویر جاری کر دی ۔سابق وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پاکستان کے شہریوں کو مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں جس طرح پورے ملک میں بغیر کسی کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے ۔
میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پاکستان کے شہریوں کو مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں جس طرح پورے ملک میں بغیر کسی کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے pic.twitter.com/bPqR9iwuvb
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 21, 2022
قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نشانہ صرف عمران خان ہیں،کیا یہ 22 کروڑ لوگوں کو نا اہل کر دیں گے؟الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پاکستان کے آئین اور اداروں پر حملہ ہے،عمران خان ایک ہفتہ قبل دو تہائی اکثریت سے جیت کر آ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ممبر اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کے اہل نہیں،الیکشن کمیشن کا رویہ شرمناک ہے۔انہوں نے وہی کیا کہ جس کی امید تھی۔یہ قانون پر حملہ ہے،صرف عمران خان نشانہ ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تم ہوتے کون ہو یہ فیصلہ کرنے والت،یہ قوم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ وام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حق کیلئے باہر نکلیں،تحریک انصاف فیصلہ مسترد کرتی ہے۔
ان ایوانوں کو الٹا کر ہی آئین کو بچایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 13 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 2 hours ago

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 4 hours ago
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 2 hours ago

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 4 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- an hour ago

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 3 hours ago

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- an hour ago

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 4 hours ago

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 2 hours ago