موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے،الیکشن کمیشن کے بارے میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں،جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ سمیت شیخ رشید بھی شریک ہیں۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔عمران خان نے کہا موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔
الیکشن کمیشن کے بارے میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں۔ الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ چاررکنی کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے،ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔
عمران خان فیصلے کے حؤالے سے ایک ریکارڈڈ ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے عوام کو حقیقی جدوجہد کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے ،
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران کی نااہلی کیلئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس پر 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ بل ازیں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ۔فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، اسد عمرالیکشن کمیشن کی دیوار پھلانگ کے اندر داخل ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے اور اسلام آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیلز بھی الیکشن کمیشن پہنچائے گئے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر تمام ارکان بھی اجلاس میں پہنچے تھے جہاں انہیں سیکیورٹی سے متعلق امور اور انتظامات پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- 4 hours ago

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 4 hours ago

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 4 hours ago

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 4 hours ago

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 hours ago

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 9 hours ago

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- 4 hours ago

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 8 hours ago

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 4 hours ago

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 3 hours ago
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 4 hours ago