اسلام آباد:: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے او آئی سی وزرا ئے ااطلاعات کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے ملاقات کی۔


تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
اس موقع پروفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے ثقافتی اور مذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایران کے فلم ساز پاکستان میں فلم انڈسٹری کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2022 کے بجٹ میں فلم انڈسٹری، ثقافت اور سیاحت کے شعبہ پر ٹیکس ختم کر دیا ہے،غیرملکی فلم سازوں کو مقامی سطح پر فلم اور ڈرامہ کے مشترکہ منصوبوں میں ری بیٹ دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیرثقافت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اطلاعات اور فن و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ: پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر
- an hour ago

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق آج یا کل مستعفی ہونے کا امکان
- an hour ago
راولپنڈی : موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے حملوں میں معمولی کمی
- 6 hours ago

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
- 7 hours ago

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئےقومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی
- 4 hours ago

پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والی نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل جانبر نہ ہو سکی
- 3 hours ago

پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان
- 5 hours ago

اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری
- 5 hours ago

پاکستان کا آئندہ 2 روز کیلئے مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ
- 41 minutes ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
- 6 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لی گئیں
- 7 hours ago










.webp&w=3840&q=75)