کنٹینر میں عمران خان کے ایگزیکٹو روم سمیت قائدین اور سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات ہیں


پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے لیے 40 فٹ لمبا کنٹینر تیار کر لیا جس میں عمران خان سوار ہوں گے۔کنٹینر میں عمران خان کے ایگزیکٹو روم سمیت قائدین اور سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔عمران خان کے لئے تیار کردہ اسپیشل کنٹینر میں فریج اور اے سی اور اوون جیسی سہولیات بھی میسر ہو گی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا نظام بھی ہے۔
چیئرمین عمران خان جمعہ کو آزادی مارچ کا آغاز لاہور سے کریں گے. اسی کنٹینر پر سوار ہوکر اسلام آباد کہ جانب روانہ ہوگے. عمران خان آزادی مارچ کنٹینر کا افتتاح جمعرات کو کریں گے۔
عمران خان لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کریں گے اور دو روز تک صوبے میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔
عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور وہ لانگ مارچ تک پنجاب میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران وہ عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا زیادہ قیام زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر ہی ہوگا اور وہ لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک لاہور سے ہوگاجس کی قیادت عمران خان کریں گے۔عمران خان نے منگل کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجوزہ لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا لانگ مارچ کوئی سیاست نہیں ہے بلکہ "ہم پاکستان کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔" سابق وزیر اعظم نے کہا، "ہم پرامن رہیں گ

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- ایک گھنٹہ قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 3 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 29 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- ایک گھنٹہ قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 37 منٹ قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل