جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو اپنی ٹیم کے مشکوک لوگوں کا علم ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی ٹیم کے مشکوک لوگوں کا علم ہے اس لیے وہ اکثر کہتے ہیں کہ میں خود اپنی جماعت کے لوگوں پر نظر رکھتا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو اپنی ٹیم کے مشکوک لوگوں کا علم ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود
عمران خان کو اپنی ٹیم کے مشکوک لوگوں کا علم ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود

جی این این کےپروگرام"لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود"میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ ہر طرف ایک گھمسان کا رن پڑا ہوا ہے ابھی شوگر مافیا نے ختم ہوئے تھے کہ قبضہ مافیا آ گئے، ان سب کی پلاننگ صرف عمران خان کی دوڑ لگوانا ہے اور یہ سب عمران خان کی اپنی ٹیم میں سے لوگوں نے کیا ہے،کمال کی بات یہ ہے کہ ان مشکوک لوگوں کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو بھی علم ہے، اور وہ اکثر کہتے ہیں کہ میں خود اپنی جماعت کے لوگوں پر نظر رکھتا ہوں کیونکہ انہیں علم ہے کہ ان کی  پارٹی میں سے لوگ کیا کرتے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ کس نےوزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیاتھا کہ آئینی ترمیم لائی جائےلیکن ترمیم تو تب لائی جا سکتی ہے جب دو تہائی اکثریت ہو گی،خدا جانے انہیں قانونی مشورے کون دیتا ہے؟

پاکستان

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی  صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 پاکستان کی جانب سے  ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی گئی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا خطے پر گہرا اثر رہا ہے ،  پاکستان کی جانب سے امید کی جارہی ہے  کہ نئی امریکی انتظامیہ باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی ۔ 

پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا جائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا۔

 پاکستان کے داخلی چیلنجز کا سبب زیادہ تر گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں رہی ہیں، جس نے ملک کو معاشی بحران اور عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔

 موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور مالی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

 پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، اور ملک کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ عالمی امن اور معاشی تعاون جیسے مشترکہ امور پر مثبت بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینے والے آزاد موقف پر قائم ہے۔

 ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی عوام اس بات پر اعتماد ہیں کہ  صحیح حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ملک پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھند اور سموگ کے باعث  موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll