جی این این سوشل

پاکستان

جو بھی اپوزیشن کے کیسز کی انکوائری کرتا ہو اس کو پلاننگ کے تحت متنازعہ کیا جاتاہے، فواد چودھری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو بھی اپوزیشن کے کیسز کی انکوائری کرتا ہو اس کو پلاننگ کے تحت متنازعہ کیا جاتاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جو بھی اپوزیشن  کے کیسز کی انکوائری کرتا ہو اس کو پلاننگ کے تحت متنازعہ کیا جاتاہے، فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے پروگرام " ویو پوائنٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ  اپوزیشن  نے پانامہ کے بینچ اور جی آئی ٹی کو بھی متنازعہ کیا تھا۔یہ لوگ نیب کو بھی متنازعہ کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جو جو اپوزیشن کے کیسز کی انکوائری کرتا ہے اس کو باقاعدہ ایک  پلاننگ اور پالیسی کے تحت متنازعہ بنایا جاتا ہے۔

فواد چودھری نے پروگرام میں کہا کہ  اگر یہ دلیل دیں کہ   جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید کو اس لیے کمیشن کا چیئرمین نہین بننا چاہیئے کہ وہ  پانامہ کے بنچ میں تھے تو پھر آدھے سے زیادہ سپریم کورٹ کے ججز  ڈسکوالیفائی ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ خواہشیں ہیں کہ آپ شور مچائیں اور آپ کے خلاف انکوائری نہیں ہوگی اگر  آپ کے ہاتھ صاف ہیں  تو پیش ہو کر اپنا جواب دیجیئے

پاکستان

اسلام آباد و گردو نواح میں بارش کا امکان

سوموار  کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد و گردو نواح میں   بارش کا امکان

اسلام آباد : اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 24، سیدو شریف 16، کاکول 11، بالاکوٹ 2، منڈی بہائوالدین12، لیہ 10، جہلم 8، مری6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، منگلا ایک، راولاکوٹ 7 ، گھڑی دوپٹہ 2 اور مظفرآباد ائیرپورٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سوموار  کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 42 ،پڈ عیدن اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازسےملاقات کریں گے۔ ایرانی صدرگورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےبھی ملیں گے۔

دورہ لاہور کے دوران ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ہوگا۔

ایرانی صدر کے دورہ لاہور کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارت معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll