جی این این سوشل

تفریح

ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

لاہور:ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں، اداکارہ نیلو بیگم اداکار شان شاہد کی والدہ تھیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں
ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

تفصیلات کے مطابق  ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،اداکارہ کا اصل نام عابدہ ریاض تھا جبکہ  اداکارہ نیلو بیگم اداکار شان شاہد کی والدہ تھیں۔ اداکارہ نیلو بیگم کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ نیلو بیگم29 جون 1945 کوپیدا ہوئیں انہوں نے سات لاکھ اور زرقا جیسی سپر ہٹ فلوں میں اداکاری کی۔

اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی وفات کی تصدیق کی اور کہا کہ بہت دکھ یہ بات بتا رہاہوں کہ میری والدہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔

دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے  پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر  اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ  ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ میں 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس  میں  نئی تاریخ رقم ، اسٹاک مارکیٹ  میں  93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور

کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئی تاریخ رقم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔

پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس بڑھ کر 93001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll