ویزے پر کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک مملکت میں قیام کی اجازت ہو گی

سعودی عرب نے ٹرانزٹ ویزے کے لیے کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،
سعودی کابینہ کی طرف سے اجلاس کے دوران ٹرانزٹ ویزے کے لیے کسی بھی قسم کی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانزٹ ویزوں کی میعاد 3 ماہ ہوگی اور اس ویزے پر کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک مملکت میں قیام کی اجازت ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کے سنگل انٹری وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والوں کو سعودیہ میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت دے دی گئی، سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا 30 دن اور ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے سات دن پہلے اس وقت تک بڑھایا جا سکتا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ موجودہ میڈیکل انشورنس پالیسی موجود ہو،
اگر وزیٹر کے پاس میڈیکل انشورنس ہے جو سروس کے مخصوص تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے تو ان افراد کے لیے وزٹ ویزا ابشر پلیٹ فارم پر میزبان کے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی میعاد ختم ہونے سے 7 دن پہلے بڑھایا جا سکتا ہے۔
جوازات نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد تین دن گزر جانے کی صورت میں اس کی توسیع میں تاخیر پر جرمانہ وصول کیا جائے گا،
اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہنما خطوط کے مطابق وزٹ ویزا کی مجموعی توسیع 180 دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ وزٹ ویزا کو رہائشی ویزا میں تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر میزبان کا ریکارڈ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے تو یہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اس کے ریکارڈ پر موجود وزیٹر کے ویزے کی تجدید میں رکاوٹ نہیں بنتا، میزبان کی رہائشی شناخت کی میعاد ختم ہونے پر بھی وزیٹر کے وزٹ ویزا کی توسیع میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 9 منٹ قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- ایک گھنٹہ قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 4 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 12 منٹ قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- ایک گھنٹہ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل