جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے مزید بڑھ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1771 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 430 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی۔ اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33 ہزار 660 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1680 روپے اور 1440 روپے 32 پیسے پر مستحکم رہی۔

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

 ہمسائیہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ ،وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکہ ہوا ہے .

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے لیکن افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے میڈیا کو بتایا کہ  تاحال دھماکے کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا اس لیے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll