سائبر سکیورٹی کو سرحدوں اور مفادات کے دفاع میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، صدر علوی
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ایوان صدر میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کے سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کو قومی سرحدوں اور قومی مفادات کے دفاع میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل، جدت طرازی اور تمام شعبوں میں خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی، آئی ٹی کے شعبے میں انسانی وسائل کے معیار اور تعداد میں اضافہ، اسکولوں اور مدارس میں معیاری اور مناسب تعلیم کی فراہمی، سکولوں سے باہر 25 ملین بچوں کو اسکولوں میں لانا ضروری ہے، ان اقدامات سے ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ایوان صدر میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کے سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسے ہر سطح اور تمام فورمز پر اپنایا جانا چاہئے اور اسے مسلسل فروغ دیا جانا چاہئے تا کہ ہماری تعلیم، تحقیق اور دیگر متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں میں اسے مکمل طور پر قبول کر لیا جائے۔ اس سے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنے والے ملک میں تبدیل کرنے کی ہماری کوششوں میں تیزی آئے گی۔ کمپیوٹر سائنسز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں تیز رفتاری سے ایجادات ہو رہی ہیں، کوانٹم کمپیوٹر سپر کمپیوٹرز سے ہزاروں گنا زیادہ طاقتور ہیں اور ان کے استعمال سے تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر کیے گئے درست فیصلے، معیاری فیصلہ سازی، ہمارے سائنسدانوں کی ذہانت اور علم، تربیت یافتہ اور قابل انسانی وسائل اور درست سمت میں مسلسل کوششیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیادیں رکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
سائبر سیکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر نے کہا کہ مستقبل قریب میں کسی بھی ملک کے دفاع و ڈیٹرنس میں سائبر سیکیورٹی کو مرکزی مقام پر حاصل ہوگا کیونکہ قومی ڈیٹا کی حفاظت اور تحفظ، خدمات کی بلا تعطل فراہمی، اہم قومی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک اور عوام کو سائبر جنگ کے خطرات سے بچانے کے لئے اس کی ضرورت ہو گی۔ دنیا میں دستیاب ڈیٹا کے بڑے حجم کی پروسیسنگ کوانٹم کمپیوٹرز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہی ممکن ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں قیادت فراہم کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی باڈی بنائی جا سکتی ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور محکموں کو آگے بڑھنے کے لئے ایک واضح سمت فراہم کی جا سکے۔
عارف علوی نے کہا کہ پوری دنیا کو آئی ٹی کے شعبے میں گریجویٹس کی اشد ضرورت ہے اور وہ قومیں جنہوں نے معیار اور مقدار دونوں لحاظ سے تیز رفتاری سے آئی ٹی گریجویٹ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اس انتہائی مسابقتی ماحول میں ترقی کر رہی ہیں۔ پاکستان کو اپنے آئی ٹی ماہرین کے معیار اور تعداد کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ملک اور بین الاقوامی سطح پر اپنی آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو بڑھانے کے لئے انتہائی ضروری انسانی وسائل فراہم کئے جا سکیں، جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو انتہائی ضروری ریلیف مل سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 60 سے 70 فیصد نصاب یکساں ہونا چاہئے جبکہ باقی علاقائی زبانوں کے فروغ اور تحفظ اور صوبوں کی ترجیحات اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لچکدار ہونا چاہئے۔
ایک اور سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اپنی طاقت مذہبی تعلیمات اور اقدار، ملک کے آئین اور قوانین و ضوابط سے حاصل کرتا ہے۔ ریاست کے تمام ستون، پارلیمنٹ، عدلیہ اور حکومت کو ہر حال میں اور تمام افراد پر یکساں اور منصفانہ طریقے سے قانون کے درست اطلاق کو یقینی بنانا چاہئے۔ جب قوانین کا ان کی اصل روح، ارادے اور مقصد کے مطابق منصفانہ اور معروضی طور پر اطلاق نہیں کیا جاتا تو اس سے معاشرے میں بداعتمادی اور پولرائزیشن پیدا ہوتی ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 28 منٹ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 31 منٹ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 5 گھنٹے قبل