جی این این سوشل

پاکستان

سعودی تحائف کے خریدار کیساتھ تصویر آنے پر فیصل واوڈا کابیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کے ہمراہ تصویر پر ردعمل سامنے آگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی تحائف کے خریدار کیساتھ تصویر آنے پر فیصل واوڈا کابیان سامنے آگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمر فاروق سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر 4  وزیر اور تمام وزارتوں  کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کےتحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں کوئی ڈر نہیں۔

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7 بچے شہید

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی جارحیت  جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7  بچے شہید

غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملوں کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے اسرائیلی فضائی حملے  میں سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ احمد اتاف سے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll