جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستانی صارفین کے لیے بھی واٹس ایپ کا بڑا فیچر متعارف کروا دیا گیا

واٹس ایپ  کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی صارفین کے لیے بھی واٹس ایپ کا بڑا فیچر متعارف کروا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیٹنگ ایپس میں سے ایک رہی ہے۔ اسے روزانہ لاکھوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیے وقتاًفوقتاً نئے فیچرز سامنے لاتا رہتا ہے۔

واٹس ایپ  کے ٹیب بار میں صارفین کو دو نئے آئیکن دکھائی دے رہے ہیں ۔ صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ یہ آئیکن کن فیچرز کے لیے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہے۔

حال ہی میں متعارف کروایا گیا کمیونٹیز فیچر اب پاکستان اور اس کے ارد گرد کے خطے میں بھی صارفین کو مہیا کر دیا گیا ہے۔

 واٹس ایپ میں  ٹیب بار  کے اوپر بائیں کونے میں تین لوگوں کا آئیکن  دکھایا گیا ۔ اسکو  کلک کرتے ہی آپ کمیونٹیز  میں شامل گروپس اور چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی فیچر ڈسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہے۔

کمیونٹیز فیچرز کے تحت متعدد گروپس کو ایک ہی باکس میں شامل کیا جا سکتا ہے اور گروپ ایڈمن سمیت صارفین ایک ہی باکس میں جاکر معلومات حاصل کرنے سمیت معلومات کو منتقل بھی کر سکتے ہیں۔

کمیونٹیز فیچرز کے تحت کوئی بھی ایڈمن ایک جیسے متعدد گروپ ایک ساتھ ایڈ کر سکتا ہے اور وہ ایک ہی چیٹ سے تمام گروپس میں میسج بھی بھیج سکتا ہے۔

 واٹس ایپ میں ٹیب بار میں نظر آنے والا کیمرے کا آئیکن  بھی صارفین کے لیے نیا ہے۔ اس آئیکن کا کام  تو پرانا ہے لیکن اسے ٹیب بار میں اوپر دائیں کونے میں سرچ بٹن کے ساتھ نئی جگہ دی گئی ہے۔

 

 پہلے کی طرح ہی اس آئیکن پر کلک کر کے صارفین براہ راست کیمرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد جسے چاہیں بھیج سکیں گے۔

اس سے قبل یہ آئیکن ٹیب بار میں بائیں جانب  چیٹس کے ساتھ موجود تھا جہاں اب کمیونٹیز  کے آئیکن کو جگہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو 3 نومبر کو دنیا بھر میں پیش کیا گیا تھا تاہم واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

تجارت

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے  ، وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج کراچی میں گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹیکس نظام میں نقائص دور کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مختصر اوردرمیانی مدت کی دو نکاتی حکمت عملی پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آغاز، شفافیت کویقینی بنانے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اس کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سرمائے کی منڈی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقتصادی شرح نمو کیلئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی۔

وزیرخزانہ نے چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکس چینج اور چین کے سٹاک چینج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

اقوام متحدہ: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں خوراک کی ترسیل کو نہ روکنے کے اسرائیلی دعوے کی واضح اور قانونی طور پر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے اور ایک ماہ کے اندر تمام اقدامات کی رپورٹ آئی سی جے کو پیش کرے۔

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے نیا حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا، جس نے دسمبر میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ پیش کیا تھا۔ عدالت کے ججوں کے ایک پینل نے یہ فیصلہ جنوری میں ایک ہنگامی اقدام کے بعد جاری کیا تھا جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کی فراہمی کا پابند کیا گیا تھا ۔ججوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے اور قحط اور بھوک پھیل رہی ہے۔

ججوں نے کہاکہ عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہری قحط کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے اپنے قانونی طور پر پابند حکم میں اسرائیل سے کہا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات اٹھائے جس میں فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کے لیے تمام متعلقہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، ایندھن اور طبی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll