Advertisement
پاکستان

صدرمملکت کی باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت اور واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 17th 2022, 11:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت کی باجوڑ میں دہشت گردوں  کی فائرنگ کی مذمت

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی  نے کہا کہ قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا اثاثہ ہیں ،دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے ۔ 

صدر مملکت نےشہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔

انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی  بھی دعا کی۔

Advertisement