جو خوشی پہلی تنخواہ سے راشن لے کر امی کو دینے پر آئی تھی وہ دوبارہ نہیں آسکتی: راج کمار
بالی وڈ کے نامور اداکار راج کمار راؤ نے اپنی پہلی تنخواہ اور اس سے لینے والے گھر کے سامان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو دیے انٹرویو میں راج کمار راؤ نے بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل کی زندگی سے متعلق گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ ان کے والد گورنمنٹ سیکٹر میں ملازم تھے۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ملازمت کی شروعات بطور ڈانس ٹیچر کے کی تھی، وہ ایک بچی کو ڈانس سکھانے جایا کرتے تھے اور ان کی پہلی تنخواہ 300 روپے تھی۔
دوران انٹرویو راج کمار نے بتایا 'جب مجھے میری زندگی کی پہلی تنخواہ 300 روپے ملی تو اس وقت میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، میں نے ان 300 روپے سے گھر کا راشن لیا جس میں دال، چاول، چینی اور نمک وغیرہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں تھا'۔
بات جاری رکھتے ہوئے اداکار نے کہا 'میں نے یہ سامان لے جا کر اپنی والدہ کو دیا تو اس وقت جو خوشی مجھے محسوس ہوئی وہ دوبارہ کبھی نہیں ہو سکتی چاہے میں زندگی میں جتنا مرضی کما لوں'۔
انہوں نے کہا 'اب میں زندگی میں کسی کو کچھ بھی لے کر دے سکتا ہوں لیکن ان 300 روپے سے لیا ہوا سامان ہمیشہ میرے لیے خاص رہے گا'۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 8 منٹ قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 3 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 2 منٹ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 34 منٹ قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل