جکارتہ : انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں آیا ، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
زلزلے سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔
اس سلسلے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا میں مسلسل زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے والے علاقے میں آباد ہے اور اکثر یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں ۔
اس سے قبل فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔
جنوری 2021 میں صوبے مغربی Sulawesi میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
انڈونیشیا میں 2004 میں آنیوالے سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل




