جی این این سوشل

دنیا

بحرالکاہل کے جزیرے جزائر سلیمان میں  زلزلے کے شدید جھٹکے 

ہنیارا: بحرالکاہل کے جزیرے  جزائر سلیمان میں 7.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بحرالکاہل کے جزیرے جزائر سلیمان میں  زلزلے کے شدید جھٹکے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرالکاہل کے جزیرے جزائر سلیمان میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے دارالحکومت ہنیارا کے کچھ حصوں میں بجلی منقطع  ہوگئی جبکہ ساحل کے علاقےکےلئے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی  جیا لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر  تھی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 2007 میں بھی جزائر سلیمان میں 8 اعشاریہ شدت کے زلزلے سے 52 افراد ہلاک اورہزاروں افراد بے گھر ہوئے تھے ۔ 

پاکستان

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

کورکمیٹی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

کور کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں نامکمل ایوانوں سے آئینی ترمیم کی جبر، فسطائیت اور ہارس ٹریڈنگ جیسے کالے ہتھکنڈوں کے ذریعے منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔ سیاہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق اور اس پر سیاسی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل توثیق کی گئی جبکہ جبر و فسطائیت اور لالچ اور ضمیر فروشی کی ترغیبات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور عمران خان سے وفا نبھانے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کورکمیٹی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ اور عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور کیا۔

اجلاس میں پرزور عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ محترمہ علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، اعظم سواتی اور انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے روا رکھی جانے والی سفّاکیت کی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا پوری شدت سے مطالبہ کیا گیا۔

کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعتہ المبارک کے روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، سیاسی کمیٹی ہفتے میں دو مرتبہ پیر اور بدھ کے روز اپنے اجلاس منعقد کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

کوئٹہ کےاسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء کو ان کی شہادت کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کردیا تھاجب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بجبہاڑہ اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور مصائب کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔

دوسری طرف مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انکے مستقبل بھی داؤ پر لگ چکے ہیں۔ حال ہی میں راجستھان یونیورسٹی سے 35 کشمیری طلباء کو معطل کر دیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق طلبا میواڑ یونیورسٹی میں ادارے کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شامل تھے، یہ طلباء گزشتہ تین روز سے احتجاج کر رہے تھے کیونکہ ان کی ڈگری راجستھان اور انڈین نرسنگ کونسل سے منظور شدہ نہیں تھی۔

جموں و کشمیر سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ طلباء کے جائز خدشات کو دور کرنے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو تحفظ دینے کی بجائے یونیورسٹی نے طلباء کو معطل کر دیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔ واقعے نے بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا ء کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش پیدا کردی ہے۔

کشمیری طلباء کا کہنا تھا کہ بھارت چند ٹکوں کے عوض ہماری حب الوطنی نہیں خرید سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll