دوحہ : ورلڈ کپ فٹ بال کے تیسرے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی اور گروپ ڈی کی تمام ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔


فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
میگا ایونٹ کے تیسرے روز گروپ سی میں شامل ارجنٹینا اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ شام 6 بجے ہوگا، گروپ ڈی سے ڈنمارک اور تیونس مدمقابل آئیں گے۔
تیسرا میچ رات 9 بجے ہوگا جس میں گروپ سی میں شامل بقیہ دو ٹیموں میکسیکو اور پولینڈ کا مقابلہ ہوگا۔
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

زیر التو ا مقدمات نمٹانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،چیف جسٹس
- 34 منٹ قبل

گجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے،وزیر داخلہ
- 44 منٹ قبل

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی
- 3 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل کابھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل

میٹا کا فیس بک میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب
- 6 منٹ قبل

برطانیہ میں پاکستانی و دیگر ملکوں کے طلبہ پر ویزا پابندی کا امکان،مگر کیوں؟
- 16 منٹ قبل

سونا خریدنا اب ایک خواب،عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی
- 2 گھنٹے قبل