جی این این سوشل

علاقائی

کراچی میں ڈکیتی، شہری 1 کروڑ 12 لاکھ روپے سے محروم

کراچی میں ڈکیتی کی واردارت کے دوران شہری 50 ہزار ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 12 لاکھ روپے) سے محروم ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں ڈکیتی، شہری 1 کروڑ 12 لاکھ روپے سے محروم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 5 میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔

2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری ذوالفقار علی سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی جو 19 نومبر کو بیرونِ ملک سے کراچی آیا تھا۔

ذوالفقار علی کے مطابق 21 نومبر کو میں نے بینک سے رابطہ کر کے رقم نکالنے کا کہا تھا، 24 نومبر کو بینک انتظامیہ نے 50 ہزار ڈالرز میرے حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے مجھے لوٹ لیا۔

پولیس نے شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا ہے۔

پاکستان

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرحلہ ہے یہ جنگ ہم جیت چکے ہے،ہمارے دشمن ہار چکے ہے ہماری جیت کا اعلان نہیں کررہے یہ لوگ کیونکہ یہ خوفزدہ ہے، عمران خان انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ اپنی عوام میں ہوں گے اور اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1700 کمی کے بعد 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا 1700 روپے تولہ سستا ہو گیا۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 1458روپے کمی ہوئی ہے۔

دس گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 14ہزار 506 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا، سابق وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم  کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لیبک کیساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معاہدہ بعد میں دکھایا گیا۔

فیض آباد دھرنا معاہدے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے نام پر اعتراض کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ معاہدہ تو ہو چکا اور دستخط بھی ہو گئے اب پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll