جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگرد کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ریے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کالعدم بی ایل اے (ایچ) کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کوہلو کے علاقےسیاہ کوہ میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگرد کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ریے تھے۔

 

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کھاد کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی ، وزیر صنعت

وزیر صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کھاد کی قیمتوں میں  ناجائز  منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی  ، وزیر صنعت

صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد کی خوش اسلوبی سے فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کھاد کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll