Advertisement
تفریح

عمران خان پر تنقید سے میرا 95 فیصد میوزک کا کام ختم ہو گیا، جواد احمد

لاہور: معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی وجہ سے میرا 95 فیصد میوزک کا کام ختم ہو گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 27 2022، 4:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان پر تنقید سے میرا 95 فیصد میوزک کا کام ختم ہو گیا، جواد احمد

 

معروف گلوکار جواد احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیاست میں آنے اور پھر عمران خان پر تنقید کی وجہ سے اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا جبکہ سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا اور عمران خان کی مخالفت کی ہے تو لوگ کہتے ہیں جواد احمد متنازعہ شخص ہے اسے رہنے دو۔

جواد احمد نے کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں اور میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے ہی جماعت بنانا چاہتا ہوں۔

 
 

Advertisement