Advertisement
علاقائی

بہاولپور میں ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق

بہاولپور : یزمان منڈی میں سکول وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 1st 2022, 3:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بہاولپور میں ٹریفک حادثہ ، 3  افراد جاں بحق

جی این این کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جہاں   سکول وین نے  پیچھے سے موٹرسائیکل  کو ٹکر ماردی  جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد  موقع پر دم توڑ گئے ۔ 

اطلاع ملتے ہی  ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو  کے مطابق جا ں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ لائبہ ،15 سالہ خدیجہ  اور 14 سالہ محمد الیاس شامل ہیں ۔ 

ریسکیو کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 

Advertisement