جی این این سوشل

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، پاکستان کو جیت کیلئے 263 رنز درکار

راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم 343 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہے، ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز اختتام پذیر، پاکستان کو جیت کیلئے 263 رنز درکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جب کہ اس کی تین وکٹیں ابھی باقی تھیں، انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے جب 343 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ عبداللہ شفیق صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،

انہیں روبنسن نے آؤٹ کیا، اسی اوور میں آنے والے بلے باز اظہر علی ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جس پر انہیں پویلین لوٹنا پڑا جب کہ کپتان بابرا عظم صرف چار رنز کا اضافہ کر کے میدان سے  باہر چلے گئے، انہیں بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ہیری بروک 87 اور جیک کرالی 50 رنز کے ساتھ نمایاں  بلے باز رہے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک وکٹ سلمان آغا کے حصے میں آئی تھی۔

 
 

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکار وں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے  کسٹم اہلکار  وں کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کو 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔


تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll