دنیا
250لوگوں کا ایک جیسا ڈانس گینیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا
کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقا میں 250 لوگوں کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) ڈانس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی معروف اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوارڈینیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔
تمام ڈانس کرنے والے لوگوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں رہنماوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔
ریکارڈ قائم کرنےکے لیے کی جانے والی کوشش کے وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک
خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان
حکومت کا پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اب دھرنا دینے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے، ان کے آنے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے آنا تھا انہوں نے آکردیکھ لیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کےصبر کو مت آزمائیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اورفرنٹ سے لیڈ کریں، گولی چلانا سب سےآسان کام ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں اسلحہ، غلیلیں ہیں، جانی ومالی نقصان کی ذمہ دارایک عورت ہیں، ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی، جوبھی ڈی چوک آئے گا اسےگرفتار کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے افغان شرپسندوں کوآگے لگایا ہوا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پرشیل فائر کیے گئے، ریاست بالکل کمزورنہیں،رٹ کو برقرار رکھیں گے۔
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
ٹیکنالوجی
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا
صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
انسٹا گرام صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو بھی پن کرسکیں گے۔
انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔
جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر