جی این این سوشل

صحت

امریکا میں فلو سےمتاثر 14نوجوان  جان کی بازی ہار گئے

واشنگٹن  : امریکا میں فلوکی بیماری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بحث 14نوجوان   مریض جان کی بازی ہار گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا میں فلو سےمتاثر 14نوجوان  جان کی بازی ہار گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ امریکا میں دس سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔ یکم اکتوبر سے اب تک ستاسی  ہزار  افراد فلو سے متاثر ہو کر اسپتال میں زیر اعلاج ہوئے ہیں۔

سربراہ سی ڈی سی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال  کے موسم سرما میں اب تک امریکا کے اسپتالوں میں انفلوئنزا مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے-

تجارت

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

کارباری ہفتے کے دوسرے روز  منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔

آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر  بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں  ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  بھی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی  ہو گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو  گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی  ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا۔

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، زیرو پوائنٹ کے قریب مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے جواباً آنسو گیس کی شیلنگ کی، شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔

ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، بانی چیئرمین نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll