تفریح
بالی ووڈ کے بادشاہ کے بیٹے کی فلمی دنیا میں انٹر
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں انٹری لے لی ہے، لیکن کنگ خان کے بیٹے نے اداکاری نہیں بلکہ ایک لکھاری کے طور پر بالی ووڈ کے میدان میں اپنے قدم رکھے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق آریان خان نے خود انسٹاگرام کے ذریعے کی، انہوں نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں میز پر ایک کتاب ہے جس پر ’آریان خان ‘ لکھا ہوا ہے۔
تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا کہ تحریر ختم ہوگئی، اب ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
جس پر شاہ رخ خان اور گوری خان نے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا، گوری خان نے لکھا کہ ہم بھی اس پراجیکٹ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے، جبکہ شاہ رخ نے لکھا کہ سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا اب ہمت کرنے کا وقت آگیا۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔
دنیا
یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے
یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔
گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔
منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔
علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پاکستان
شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے روانہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔
شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا تھا اور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔
تجارت
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا ہے,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے