جی این این سوشل

پاکستان

سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک

سندھ بھر کے اسکولوں  اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں21 سے 31 دسمبر تل  موسم سرماکی  چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق   چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2023 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ اسٹیرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ  موسم سرما کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔

 

دنیا

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور

پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل   منظور

آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے نوعمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچے  اب سوشل میڈیاکا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

پابندی کے بل کو ایوان نمائندگان نے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے منظور کیا، جس کے بعد بل کو اگلے ہفتے سینیٹ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

بل  کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہو گا،

اس بل کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کا نظام قائم کریں، جبکہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ 

لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی  کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا  عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف  کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll