تفریح
عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آج 48ویں سالگرہ
ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ گائیک، سُروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، راحت فتح علی خاں ، فرخ فتح علی کے صاحبزادے اوراستاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں ۔
راحت فتح علی خان کم عمری ہی سے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ سماع کی محفلوں میں سنگت کرنے لگے تھے ۔ اس زمانے کی تربیت آج استاد راحت فتح علی خان کے قدم قدم پر کام آ رہی ہے ، 2013ء میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی ۔
2013ء سے شروع ہونے والا یہ سفر آج بھی پوری توانائی اور مقبولیت کے ساتھ جاری ہے۔
استاد راحت فتح علی خان کو 2019ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔
دسمبر 2014ء میں اوسلو میں منعقدہ نوبیل پیس پرائز کی تقریب میں صُوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ، وہ دنیا بھر میں اپنی موسیقی کا جادو جگا چکے ہیں اور بہت سے عالمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
پاکستان
احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں،پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی،ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک