جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور سنگا پور کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے سنگا پور میں ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور سنگا پور کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ کے مطابق  ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے سنگاپور کی صدر سے ملاقات کے دوران آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

 

سنگاپور کے دورے کے موقع پربلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے بھی  ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لیے حمایت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

پاکستان

بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں ، وزیر اعظم

دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آڈیٹر جنرل آفس اور بیلا روس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان تعاون، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم کو روکنے اور پاکستان نیشنل ایگریڈیشن قونصل اور بیلاروس کے ایگریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان  بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی  معاہدہ اور  ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی تعاون کے سمجھوتے کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے اور بیلا روس کی وزارت کے درمیان تعاون، نیوٹیک اور بیلاروس کے فنی تعلیم کے انسٹی ٹیوٹ کے درمیان اور دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی انٹیلی جنس کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس سے موقع پر بیلا روس کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر لوکاشینکو اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتاہوں، 8 سال کے وقفے کے بعد صدر لوکاشینکو کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، بیلاروس کے صدر کے لیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

اس موقع شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ وہ  ایک مدبر اور بصیرت افروز رہنما ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کےساتھ ہونے والے  معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے، بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے،اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کےلائحہ عمل کےلیے سنجیدگی سے مل بیٹھیں گے۔

اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا

راستوں کی بندش کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہوگیا۔

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں، جڑواں شہروں اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہونے سے پیٹرول کی قلت کا معاملہ سنگین ہونے لگا ہے۔

سیکریٹری پٹرولیم ڈیلیرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد ہے اور پورے پنجاب کی یومیہ کھپت پانچ کروڑ لیٹر کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے کچھ پٹرول پمپس پر پٹرول کا اسٹاک کم ہے، حکومت فوری پٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے۔

دوسری جانب وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll