جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 8: غیر ملکی 79کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا گیا

 پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 8: غیر ملکی 79کھلاڑیوں  کے نام کا اعلان کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے بڑے ناموں پر مشتمل 79 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے جن غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کی ہے ان میں شائے ہوپ، آندرے فلیچر، کارلوس بریتھ ویٹ، چیڈوک والٹن، فیبین ایلن، کیمو پال، کیرن پاؤل اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں اینجلیو میتھیوز، کیمرون ڈیلپورٹ، فضل حق، حضرت اللہ زازئی، عمران طاہر، جانیمن ملان، کشال پریرا، لیوئس گریگوری، محمود اللہ، مہدی حسن، مشفیق الرحیم نام بھی ہیں۔

پی ایس ایل 8 میں نجیب زادران، اولی پاپ، قیس احمد، سکندر رضا، تمیم اقبال، تسکین احمد، تھسارا پریرا، وین پارنیل، ول جیکس بھی حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔

پاکستان

احتجاج کے پیش نظر موٹروے پولیس نے اعلامیہ جاری کر دیا

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے پیش نظر موٹروے پولیس نے اعلامیہ جاری کر دیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا۔

جاری اعلامیے  کے مطابق 24 نومبر کے  غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین  ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر  دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس  دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے  کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔

جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ 

کینیڈین  حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری   ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہواہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ جس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔

خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 97 سے 99 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی، جس  میں آج  مزید اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین  کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر بنتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll