تجارت
اوگرا کی تجویز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا امکان متوقع
اسلام آباد: اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی تجویز پیش کر دی۔
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے قدرے ریلیف کی امید پیدا ہو گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے۔
اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا جس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل تک رہی جبکہ حکومت نے بھی عالمی مارکیٹ سے 76 ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا جس کے باعث عوام کو ریلیف منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اوگرا نے حکومت کو دو تجاویز دی ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق،پٹرول کی قیمت میں 12 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل میں13 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ دوسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔
تجویز کے مطابق، پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کی آخری حد تک بڑھائی جا چکی ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعطم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کل کرے گی۔
دوسری جانب موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی فرنس آئل کی طلب بھی کم ہو گئی جس کے نتیجے میں اٹک ریفائنری نے جزوی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اٹک ریفائنری کا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ لگ بھگ 8 روز کے لیے بند ہو گا جس کے نتیجے میں توانائی کے جاری بحران میں مزید شدت آجانے کا خدشہ ہے۔
پاکستان
احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔
جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
پاکستان
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔
ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔
کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔
سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔
افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔
عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔
پاکستان
اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔
پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ