جرم
روات:پولیس اہلکار نے گھر کادروازہ توڑ کرنازیبا ویڈیوز بنائیں،3 بارمبینہ زیادتی کی
راولپنڈی کے تھانہ روات کے پولیس اہلکارے گھر کادروازہ توڑ کرنازیبا ویڈیوز بنائیں،3 بارمبینہ زیادتی کی۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار راجہ سعید دروازہ توڑ گھر میں داخل ہوا، نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا۔
متاثرہ لڑکی کے وکیل عدنان شاہ نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں تین بار زیادتی کرنا ثابت ہوا، پولیس کے کارروائی نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، انچارج چوکی عطاء اللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور ملزم راجہ سعید کو معطل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او روات کو لاپرواہی پر چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان
بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے۔
جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔
جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔
بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔
یہ سکہ 22 نومبر 2024ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔
دنیا
غزہ : اسرائیلی جارحیت سے مزید 38 فلسطینی شہید
چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 28 فلسطینی اور 62 لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں
غزہ و لبنان میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اگلے 24 گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فضائیہ کی بممباری جاری ہے،جنوبی لبنان میں اسرائیلی میزائل گیارہ منزلہ عمارت کے وسط میں ٹکرایا جس سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ اس عمارت میں دکانوں کے علاوہ رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبہ سڑک پر بکھر گیا،اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 62 شہری شہید جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بالبک شہر میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دارالعمل یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل سمیت طبی عملے کے سات اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ اس دوران اٹلی سے تعلق رکھنے والے 4 اقوام متحدہ امن فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دوسری طرف صہیونی فوج کی جنوبی لبنان میں زمینی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کے اسرائیل کی طرف جوابی حملے جا ری ہیں، گزشتہ روز حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بچوں اورخواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد تین ہزار چھ سو پینسٹھ ہوگئیی جبکہ پندرہ ہزار تین سو پچپن زخمی ہوچکے ہیں۔
دنیا
روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی
روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا،زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی جانب سے امریکی لانگ رینج اور برطانوی شیڈو میزائل روس کی سر زمین پر داغے تھے جس کے ردعمل میں روس نے یوکرین پر میزائل سے حملہ کیا تھا،جس کے متعلق یوکرین نے دعوی کیا کہ روس کی جانب سے مارا جانا والا میزائل بین البراعظمی میزائل ہے، تا ہم روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔
تاہم روس نے آج پھر یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،جس کے متعلق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔
یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا