تفریح
وائرل ڈانس گرل ''میرا دل یہ پکارے''عائشہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
وائرل ڈانس گرل ''میرا دل یہ پکارے''عائشہ کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل گرل عائشہ ان دنوں پاکستان سمیت کئی ممالک میں اپنے ایک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے مشہور ہو رہی ہیں۔ اب وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہے اور جلد ہی ان کا ایک نیا گانا بھی آنے والا ہیں۔ لیکن اب ان کی ایسی نا زیبا ویڈیو لیک ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ سگریٹ پیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔اس ویڈیو کے پس منظر میں بھی وہی گانا چل رہا ہے جس گانے نے عائشہ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے
وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔
تجارت
غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی
مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی
پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے لگی ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تو سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے.
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے سے ان برآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 2025 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اہم عنصر کھانے پینے کی خام اشیا کا تھا، اس کے علاوہ چمڑے، فٹ ویئرز اور انجیئرنگ سے متعلق ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔ خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد بڑھ کر 14.02 ارب ڈالر تک جاپہنچی تھیں جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 11.22 ارب ڈالر کی سطح پر تھیں۔
قیمتوں میں20لاکھ تک کمی رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 30.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ کی برآمدات میں 12.39 فیصد اضافہ دیکھ گیا، اس کے علاوہ صنعتی مشینری ، ٹرانسپورٹ آلات ، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی ایکسپورٹ بھی بڑھی ہے،اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.89 فیصد اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 16.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی اور زیر جائزہ مدت کے دوران خام چمڑے کی برآمدات میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی ، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ہوئی جبکہ گڑ سے بنائی جانے والی مصنوعات (جنہیں فوڈ کیٹیگری کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے) کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال قبل کے مقابلے میں 30.05 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
جیولری آئٹمز کی برآمدات میں 111.19 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں جیمز کی ایکسپورٹ 7.79 فیصد بڑھی،اس کے علاوہ گڑ کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات میں 21.98 فیصد جب کہ ہینڈی کرافٹس ( دست کاری) آئٹمز کی برآمدات میں 38.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا
برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک
ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے
سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار