دنیا
افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں : اقوام متحدہ
نیویارک : افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کےنمائندہ خصوصی رمیز الکباروف نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کے انسانی ہمدردی کی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کے باوجود افغانستان کے لوگوں کو زندگی بچانے والی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی جاری رکھیں ۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کریں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ایک جامع انسانی کارروائی کی فراہمی ممکن ہے۔
کھیل
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔
پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی ، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔
دنیا
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

بغداد: عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔
پاکستان
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی عراق کے سفیر سے ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اورمذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطانے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اورمذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر اعلی نے عراق کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت اوراخلاص کے رشتے ہیں۔مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سنٹرزز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہونگے۔ محسن نقوی نے کہا کہ عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔عراقی سفیر نے وزیراعلی محسن نقوی کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان چاہے تو فلسطین میں جنگ بندی ہو سکتی ہے ،اسماعیل ہانیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت آج ہو گی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 64ہزار 641پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
سابق مسٹر یونیورس اور 'ڈائناسور' کے نام سے مشہور شان ڈیوس چل بسے
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا