Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فٹنس ٹیسٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون اور ٹرینر ڈرائیکس سائمن نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فٹنس ٹیسٹ لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 4 2023، 12:04 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فٹنس ٹیسٹ

حارث روف نے بولنگ اور رننگ ٹیسٹ دیا جبکہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز لنچ کے دوران 5 اور چائے کے وقفہ میں 3 اوورز کرائے۔

مجموعی طور پر 8 اوورز بولنگ کے بعد حارث نے 2 کلومیٹر رننگ کا ٹیسٹ بھی دیا۔

حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے سیریز سے قبل حارث کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا تھا۔

Advertisement