ہماری صف بندی مکمل ہو چکی بوسیدہ جاگیردارانہ نظام کو مسترد کرتے ہیں: خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری صف بندی مکمل ہو چکی بوسیدہ جاگیردارانہ نظام کو مسترد کرتے ہیں۔


حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ غلط مردم شماری پرسزائیں ملیں، سزائیں ملنے کے باوجود غلط مردم شماری درست نہیں کی گئی۔
خالدمقبول کا کہنا تھا کہ غلط مردم شماری پر50 سال سے انتخابات میں دھاندلی ہورہی ہے، کراچی، حیدرآباد میں آبادی کی رفتارکو ملک میں سب سے کم دکھایا گیا۔
کنوینیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں مردم شماری پرانصاف کاانتظارکیا، ہرمرتبہ یہ کہا گیا کہ آپ غلط وقت پر آئے ہیں، ہمارا کیس مضبوط تھا تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیتی، ہم عدالتوں اور ایوانوں میں جاکر آواز بلند کرتے رہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی صف بندی مکمل ہوچکی ہے، بوسیدہ جاگیردارانہ نظام کو مسترد کرتے ہیں، ہماری آواز سے جاگیردارانہ نظام کو شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد سیاسی جوڑ توڑ میئر کا فیصلہ کرے گا، دھاندلی سے کراچی اور حیدرآباد کسی اور کا ثابت کرنے اور کسی اور کا شہر بنانے کی سازش کی گئی، لیکن ہم نے انتخابات سے دستبردار ہوکر سازش کو ناکام بنایا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، ہم نے پاکستان بنایا اب پاکستان بچا رہے ہیں، ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، آج کوئی علاقے نہیں بٹے ہوئے، کوئی نو گو ایریا نہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جو کر رہی ہے، کیا اس کو روکنے والا کوئی نہیں، ملک میں صرف کراچی، حیدرآباد کےعلاوہ کہیں آبادی کم نہیں کی گئی، کھیل ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے، آپ سمجھ رہے ہیں آپ میئربنا لیں گے، ہمیں کچرا اٹھانے کا اختیار دینے کو بھی تیار نہیں، اور پھر آپ کہتے ہیں ہم محب وطن بھی رہیں۔

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 32 منٹ قبل

شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 4 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 41 منٹ قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل