جی این این سوشل

دنیا

صدربائیڈن کے گھرکی تیرہ گھنٹے تلاشی، مزید چھ کلاسیفائیڈ دستاویزات برآمد کرلیں

امریکی محکمہ انصاف کے تفتیش کاروں کی صدربائیڈن کے گھرکی تیرہ گھنٹے تلاشی، مزید چھ کلاسیفائیڈ دستاویزات برآمد کرلیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدربائیڈن کے گھرکی تیرہ گھنٹے تلاشی، مزید چھ کلاسیفائیڈ دستاویزات برآمد کرلیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی صدرکی رہائش گاہ پرتلاشی کے دوران انکے ذاتی نوٹس بھی تحویل میں لیے گئے۔ برآمد شدہ دستاویزات کا تعلق بائیڈن کی سینیٹرشپ کے دور سے ہے۔

دیگربہت سی دستاویزات کا تعلق اوباما انتظامیہ کے دور سے ہے جب بائیڈن نائب صدر تھے، دوران تلاشی صدربائیڈن اور اہلیہ رہائش گاہ پرموجود نہیں تھے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ صدرجو بائیڈن کلاسیفائیڈ آفیشل ڈاکومنٹس ذاتی تحویل میں رکھنے کے مجاز نہیں، یہ نیشنل آرکائیوزکا حصہ بنائی جائیں گی۔

صدارتی ریکارڈ ایکٹ کے تحت وائٹ ہاؤس حکام کے دستاویزات نیشنل آرکائیوکے سوا کہیں نہیں رکھے جاسکتے۔

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll