Advertisement

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، مسلم دنیا کا شدید احتجاج

دائیں بازو کا انتہا پسند رہنما سویڈن میں قرآن پاک کے اوراز جلانے میں ملوث

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 23rd 2023, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، مسلم دنیا کا شدید احتجاج

دائیں بازو کا انتہا پسند رہنما سویڈن میں قرآن پاک کے اوراز جلانے میں ملوث رہا ہے، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرنے پر ترکیہ کے خلاف اسٹاک ہوم میں مظاہرے کے دوران قرآن کے اوراق جلائے جس پر مسلم دنیا نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں دائیں بازو کے کٹر رہنما (رائٹ ونگ ) اسموس پلودن نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے ایک مظاہرے میں قرآن پاک اور ترکیہ کے پرچم کو نذر آتش کیا۔

یہ مظاہرہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر ترکیہ کی مخالفت کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ اس معاملے پر ترکیہ اور سویڈن کے درمیان پہلے ہی تعلقات کشیدہ ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے اس ناپاک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ہم اپنی مقدس کتاب پر ہونے والے گھناؤنے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترکی نے کہا کہ سویڈش حکومت کا احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ ’مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

 

Advertisement
Advertisement