جی این این سوشل

تفریح

بھارت،انتہاپسند ہندوؤں کا فلم ”پٹھان“ پر حملہ، پوسٹرز پھاڑ دیئے

بھارت: بجرنگ دل کے ارکان نے فلم ”پٹھان“ کے پوسٹرز پھاڑ کر آگ لگا دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت،انتہاپسند ہندوؤں کا فلم ”پٹھان“ پر حملہ، پوسٹرز پھاڑ دیئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت: بجرنگ دل کے ارکان نے فلم ”پٹھان“ کے پوسٹرز پھاڑ کر آگ لگا دی گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میںانتہا پسند ہندوؤں نے گوہاٹی میں اس سنیما ھال میں آگ لگا دی جہاں مسلمان اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کی 25 جنوری کو نمائش ہونا تھی۔

فلم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بجرنگ دل کے ارکان نے خبردار کیا کہ وہ اس فلم کو ریاست میں کہیں بھی ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں فون کر کے اس واقع بارے تشویش کا اظہار کیا جس پر آسام کے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کے فلم ”پٹھان“ کی نمائش کے دوران کوئی نہ خوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا، فلم کی سکریننگ کی جائے گی۔

دنیا

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔

حکام کے  مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

 

 

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جو بائیڈن کا امریکا پرکیے گئے مبینہ سائبر حملوں کے باعث جاری پابندیوں میں توسیع کا اعلان

پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جو بائیڈن کا امریکا پرکیے گئے مبینہ سائبر حملوں کے باعث جاری پابندیوں میں توسیع کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ایک نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

جو بائیڈن نے کہاکہ یہ بدنیتی پر مبنی سائبر فعال سرگرمیاں ملک کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے ایک غیر معمولی اور غیر معمولی خطرہ بنی ہوئی ہیں اس وجہ سے، یکم اپریل 2015 کو اعلان کردہ قومی ہنگامی صورت حال میں یکم اپریل 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر 13757 کے متعارف کرائے گئے اقدامات بھی نافذ العمل رہیں گے۔ پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll